ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حملے میں زخمی ہونے کی وجہ سے بھٹکل بلدیہ چیف افیسر چھٹی پر

حملے میں زخمی ہونے کی وجہ سے بھٹکل بلدیہ چیف افیسر چھٹی پر

Sat, 23 Sep 2017 11:46:37    S.O. News Service

بھٹکل 22؍ستمبر (ایس او نیوز)جس دن رمچندرا نائک کی خود سوزی کے بعد سنگباری ہوئی تھی اس وقت یہ بات بھی سننے میں آئی تھی کہ چیف افیسر پر بھی کسی نے ہاتھ اٹھایا ہے۔لیکن چیف افیسرکا فون اس دن کے بعدسوئچ آف رہنے کی وجہ سے ان کے ساتھ رابطہ نہیں ہوپارہاتھا۔

اب تازہ خبر یہ آئی ہے کہ چیف افیسر شنکرپّا نے اپنے زخمی ہونے اور علاج کے لئے چھٹی پر چلے جانے کی اطلاع اپنے اعلیٰ افسران کو تحریری طور پر بھیجی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس تحریر میں چیف افیسر نے بتایا ہے کہ کچھ مشتعل احتجاجیوں نے ان پر حملہ کیاتھا جس سے ان کی گردن، پیٹھ اور پاؤں میں زخم آئے ہیں۔ اس کا علاج ساگر کے ایک اسپتال میں کروانے کے بعدبیلکیرے اور ہووین ہاڈگلی سرکاری اسپتالوں میں مزید علاج کیا گیا ہے۔ اور فی الحال انہیں آرام کی سخت ضرورت ہے۔

بھٹکل ٹاؤن میونسپالٹی کے صدرجناب مٹا صادق نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چیف افیسرشنکرپّا نے ضلع ٹاؤن ڈیولپمنٹ افسران کو جو تحریر بھیجی تھی وہ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے بھٹکل بلدیہ دفتر کو موصول ہوئی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ شنکرپّا نے اپنے اوپر ہوئے حملے کے تعلق سے ابھی تک پولیس میں شکایت درج نہیں کروائی ہے۔


Share: